وزیراعظم واشنگٹن اجلاس میں شرکت کر کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کر کے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم واشنگٹن اجلاس میں شرکت کر کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں اسحاق ڈار نے غزہ میں اسرائیلی بربریت اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے مستقل امن کے لیے باہمی احترام پر مبنی سفارت کاری کو لازمی قرار دیا اور فلسطینی اتھارٹی کے مرکزی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے احترام کی ضرورت بھی واضح کی۔

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کی امریکی قیادت اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں