پاکستان نے بھارت کو فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، بھارتی طیارے 23 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے بھارت کو فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کیا ہے۔

نئے نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔ اس دوران بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور سول طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں