لاہور: آصف زرداری نے کہا کہ عدم اعتماد لانے اور کامیاب کرانے کی صلاحیت رکھتا ہوں؛ پارٹی رہنماؤں کو عوامی خدمت پر توجہ دینی ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور اسے کامیاب کرانا بھی جانتا ہوں۔
انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں واضح کیا کہ ہمیں وزارتوں کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ دینی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا اصل مفاد پاکستان ہے۔
صدر زرداری نے پارٹی کے اندرونی گروپ بندی اور کوتاہیوں کو کمزوری قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جیل کے دنوں میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا ذکر کیا اور عوامی خدمت پر زور دیا۔
آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا تو حالات مختلف ہوتے۔ سندھ میں نہروں اور پلوں کی تعمیر کو پارٹی کی کارکردگی کا حصہ قرار دیا۔















