پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہوں گے جبکہ 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ میزبان ہوں گے اور 20 ٹیمیں اس میں شرکت کریں گی۔ پاکستان، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔
آسٹریلیا میزبان ہونے کی حیثیت سے براہ راست شریک ہوگا۔ مزید 3 ٹیمیں 9 مارچ تک کی رینکنگ کی بنیاد پر شامل ہوں گی، جن میں بنگلا دیش، افغانستان اور آئرلینڈ شامل ہیں۔
باقی 8 ٹیموں کا انتخاب ریجنل کوالیفائرز سے ہوگا۔ پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے جگہ بنائی۔















