وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، متعدد افسران کو ترقی دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی پانے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پولیس سروسز اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز سمیت متعدد افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیع اللہ فاروق اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کو گریڈ انیس میں ترقی ملی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری عبداللہ نئیر شیخ اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری پنجاب سلمان خان لودھی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔















