سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکیل لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست توشہ خانہ کیس میں مسترد کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے معاملے پر سماعت کے دوران لطیف کھوسہ نے ملاقات کی استدعا کی، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہم ایک فوجداری مقدمے میں ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے۔
جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ جو کیس ہمارے سامنے فکس نہیں، اس پر حکم کیسے جاری کریں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے لطیف کھوسہ کی گفتگو پر مسکراتے ہوئے کہا کہ اب اس کے ٹکرز اور وی لاگز بھی چلیں گے۔















