اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت پردھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے مسائل پر دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان تک ذاتی معالجین کی رسائی کے لیے رابطے بڑھائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی صحت پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے مسائل پر دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت کے حوالے سے دھرنا اور احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے عمران خان تک ذاتی معالجین کی رسائی کے لیے رابطے بڑھانے کا اعلان کیا۔ محمود اچکزئی نے ذاتی معالجین کی رسائی اور اہل خانہ سے ملاقات تک دھرنے پر اصرار کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے چند ارکان نے دھرنا ختم کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سیف کو عمران خان کی آنکھوں میں تکلیف کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دے کر خرابی کی کوشش کی گئی، جسے سنبھال لیا گیا لیکن بار بار ایسا کرنا مناسب نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں