عمران خان کو قتل کی دھمکی، بہن کا انکشاف

عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کو قتل کی دھمکی، بہن کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور ان کو مار دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے کہا کہ انہیں کال موصول ہوئی کہ قاسم زمان کو ملاقات کے لیے بھیج دیا جائے، مگر انہوں نے اصرار کیا کہ ڈاکٹر برکی یا ڈاکٹر عاصم کو بھیجا جائے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کی طبیعت کے بارے میں فراہم کردہ رپورٹ ایک مذاق ہے اور اس میں تشخیصی معلومات موجود نہیں۔

علیمہ خان نے بھی عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں شفا انٹرنیشل اسپتال میں علاج کی پیشکش کی گئی تھی مگر اس پر عمل نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے آواز اٹھائیں کیونکہ ان کی آنکھ کی حالت ابتر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں