قائمہ کمیٹی کی کے الیکٹرک کو پری پیڈ میٹر نصب کرنے کی ہدایت

قومی اسمبلی کی توانائی کمیٹی نے کے الیکٹرک کو پری پیڈ میٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دی، بجلی چوری روکنے کے لیے رینجرز کی مدد حاصل کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قائمہ کمیٹی کی کے الیکٹرک کو پری پیڈ میٹر نصب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے کراچی الیکٹرک کو جنوبی افریقہ کے طرز پر پری پیڈ میٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیٹی نے بجلی کنکشنز کے لیے شناختی کارڈ کے استعمال کی سفارش بھی کی ہے۔

کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری بہتر بنانے کے لیے رینجرز کی معاونت حاصل کی ہے۔ کمیٹی نے ایف آئی اے اور رینجرز کی مدد سے بجلی چوری روکنے کے لیے تجاویز دی ہیں، جبکہ گیارہ ایف آئی آرز بھی درج کی گئی ہیں۔

کمیٹی نے کے الیکٹرک کو صوبائی حکومت سے واجبات کی وصولی کی ہدایت کی اور بلوں کی وصولی کے لیے بجلی کی مکمل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ لوڈ شیڈنگ پر عوامی نمائندوں کی رائے لینے کی بھی سفارش کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں