صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کمی

صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کمی، اطلاق یکم فروری سے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ ختم ہوگیا ہے۔ بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 29 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا ہے۔

پاور ڈویژن نے انڈسٹری کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، جس پر نیپرا نے گیارہ فروری کو سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا، جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں