مردان میں فائرنگ سے سابق ڈسٹرکٹ بار صدر نور بادشاہ جاں بحق جبکہ ان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
مردان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مردان کے طورو قیوم آباد میں فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نور بادشاہ ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق، مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں نور بادشاہ ایڈووکیٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں ان کا بیٹا مامون اور دو راہگیر سہیل اور فواد شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر طورو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے۔















