بلوچستان میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ قلات، خضدار، پشین، قلعہ عبداللہ اور خاران میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جبکہ کیچ، تربت، پنجگور، زیارت، چمن، قلعہ سیف اللہ اور کچھی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ گوادر، آواران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، حب اور بارکھان میں بھی بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر دھند کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کر دیا گیا ہے اور موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھند کے دوران سفر سے گریز کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں