ایران اور امریکا کے درمیان جنیوا میں جوہری مذاکرات کا آغاز

ایران اور امریکا کے درمیان جنیوا میں جوہری مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا ہے، عمان کی ثالثی میں یہ مذاکرات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران اور امریکا کے درمیان جنیوا میں جوہری مذاکرات کا آغاز

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی جنیوا پہنچ گئے ہیں جہاں امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا ہے۔ یہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

پہلا دور گزشتہ ہفتے عمان میں ہوا تھا، لیکن خطے کی کشیدگی اور ایران و اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر پابند کرنے کی دھمکی دی تھی، جبکہ تہران نے کسی بھی حملے کا جواب دینے کا عندیہ دیا تھا۔

خلیجی عرب ممالک نے خبردار کیا ہے کہ کسی ممکنہ فوجی کارروائی سے خطے میں نئی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ ایران یورینیم افزودگی کو روک دے، لیکن ایران اپنے پرامن جوہری پروگرام سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن سفارتی حل میں دلچسپی رکھتا ہے اور مذاکرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے افزودہ مواد کو ملک سے باہر منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عالمی جوہری نگران ادارے کے سربراہ سے ایرانی وفد کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں