وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 جبکہ دوسری کی 70 فیصد ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 ہے جبکہ دوسری آنکھ چشمہ لگا کر 70 فیصد ہے۔
شیخورہ بار کونسل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے وکلا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیح قرار دیا اور بار و بینچ کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت بہتر سمت کی جانب گامزن ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاسی استحکام معاشی بہتری کے لیے ضروری ہے اور ریاست پاکستان کے مختلف اکائیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بہتری کی طرف لے جانا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو آئین کی پاسداری کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے عمران خان کی صحت کے بارے میں بتایا کہ طبی ٹیم نے ان کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اپوزیشن رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پمز اور الشفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ میں وکیل سلمان صفدر نے بتایا تھا کہ عمران خان کی بینائی 15 فیصد تک محدود ہو گئی تھی۔














