بنگلادیش: جماعت اسلامی کا 32 حلقوں کے نتائج چیلنج

بنگلادیش میں جماعت اسلامی نے 32 حلقوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں شکایات جمع کرائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش: جماعت اسلامی کا 32 حلقوں کے نتائج چیلنج

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں عام انتخابات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت میں اتحاد نے 32 حلقوں کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں باضابطہ شکایات جمع کرائی ہیں۔ بی این پی نے 212 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی کو 77 نشستیں ملیں۔

بی این پی کے سربراہ طارق رحمان ملک کے اگلے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ کی حلف برداری منگل کو متوقع ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم 32 حلقوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات جمع کرائی گئی ہیں۔

سینئر رہنما حمید الرحمٰن آزاد نے ان حلقوں میں غیر منصفانہ طریقے سے ہرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق انتخابی مہم کے دوران جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ بعض علاقوں میں جھڑپوں کے واقعات بعد از نتائج بھی جاری رہے۔

پولیس نے انتخابی عمل کے دوران ممکنہ تشدد سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 300 میں سے 299 حلقوں میں پولنگ ہوئی اور ٹرن آؤٹ تقریباً 59 فیصد رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں