پنجاب حکومت کا رمضان میں آئل و گھی کی قیمتوں میں رعایت

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں آئل و گھی کی قیمتوں میں 10 سے 16 روپے فی کلو رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا رمضان میں آئل و گھی کی قیمتوں میں رعایت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو آئل و گھی کی قیمتوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے گھی ملز مالکان سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ رمضان میں گھی اور آئل پر 10 سے 16 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ ماہ رمضان میں معیاری آئل گھی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ معیاری گھی کی فراہمی کے لیے جدید سسٹم متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

چئیرمین گھی مل ایسوسی ایشن اسجد عارف نے فوڈ اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ وہ جعلساز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں ان کے ساتھ ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران معیاری گھی کی وافر سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں