راولپنڈی کے تاجروں کا نئے ٹیکسوں پر احتجاج کا اعلان

راولپنڈی کی 15 تجارتی تنظیموں نے نئے ٹیکسوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ زائد ٹیکس ختم کیے جائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی کے تاجروں کا نئے ٹیکسوں پر احتجاج کا اعلان

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) راولپنڈی کی 15 بڑی تجارتی تنظیموں نے 17 نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے منگل کو لیاقت باغ چوک پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں زائد ٹیکسوں، جرمانوں، گرفتاریوں اور دکانوں کی سیلنگ پالیسی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

تاجروں کے مطابق رمضان میں ‘3 دن جیل، 3 دن دکان بند’ کی پالیسی قبول نہیں۔ انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دودھ، دہی، گوشت، مرغی، انڈے، کریانہ، بیکری اشیاء، روٹی، آٹا اور چینی کی فروخت مکمل طور پر بند کی جا سکتی ہے۔

تاجروں نے دھمکی دی کہ شہر بھر کی تقریباً 300000 دکانیں بند کر کے چابیاں ڈپٹی کمشنر کو دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی ہر فروخت پر 16 فیصد ٹیکس صارفین سے وصول کر کے جمع کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

رہنماؤں کا الزام ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکمے چھاپے مار رہے ہیں اور گرفتاریوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ان کا مؤقف تھا کہ اگر سرکاری نرخ مقرر کرنے ہیں تو انتظامیہ خود اشیاء فراہم کرے۔

تاجروں نے صفائی ٹیکس کی بھی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو راولپنڈی کے مختلف چوکوں پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں