پنجاب حکومت نے رمضان میں مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کے لیے ‘مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000’ پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس سے ضرورت مند افراد 24 گھنٹے میں 10 ہزار روپے مالی امداد حاصل کر سکیں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں مالی مشکلات کا شکار خاندانوں کے لیے ‘مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000’ پروگرام کا آغاز یکم رمضان سے کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد 24 گھنٹے میں 10 ہزار روپے مالی امداد حاصل کر سکیں گے۔ ویب پورٹل یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے مالی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
جانچ پڑتال کے بعد مستحق افراد کو فوری امداد فراہم کی جائے گی۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے لائیو ٹریکنگ سسٹم اور ڈیجیٹل ریکارڈ مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔
رمضان میں ہر ضرورت مند کو بروقت رقم ٹرانسفر کر دی جائے گی تاکہ حکومتی وسائل تک رسائی ممکن ہو سکے۔















