اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنا ختم ہو گیا جبکہ اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کا دھرنا اچانک ختم ہو گیا ہے۔ مظاہرین خیبرپختونخوا ہاؤس کے اندر چلے گئے اور منسٹرز انکلیو، ججز کالونی اور پنجاب ہاؤس جانے والے راستے کھول دیے گئے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے، پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈرز کی قیادت میں دھرنا دیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کا علیحدہ دھرنا جاری ہے، جبکہ کیفے ٹیریا کی بندش کے باعث ارکان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دھرنے میں شریک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب حکومت کے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کیا جس کی رپورٹ جلد حکومت کو بھیجی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے۔















