طارق رحمان کی کامیابی کے بعد جماعت اسلامی سے اہم ملاقات

طارق رحمان نے بنگلادیشی انتخابات میں کامیابی کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سے ملاقات کی اور قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طارق رحمان کی کامیابی کے بعد جماعت اسلامی سے اہم ملاقات

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد طارق رحمان نے جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طارق رحمان کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر مبارکباد دی اور قومی سیاست میں ان کی آمد کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک خودمختار اور عدل و انصاف پر مبنی بنگلادیش کا خواب دیکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر کے مطابق طارق رحمان نے یقین دلایا کہ انتخابات کے بعد کے تشدد اور اپوزیشن کارکنوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی شہری خوف یا عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی قومی مفاد میں حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی، مگر اپوزیشن کا آئینی کردار بھی نبھائے گی۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق 299 نشستوں میں سے بی این پی نے 209 نشستیں حاصل کیں، جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری۔

دیگر متعلقہ خبریں