بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حلف برداری 17 فروری کو ہوگی، وزیراعظم پاکستان کی جگہ احسن اقبال شرکت کریں گے۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 17 فروری کو منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تاہم وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کے دورے پر ہونے کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ان کی جگہ وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بنگلہ دیش جائیں گے۔












