مراد علی شاہ نے سندھ کی تقسیم کی باتوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ متحد رہے گا اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سختی سے ان افراد کو چپ رہنے کی تاکید کی ہے جو سندھ کی تقسیم کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا اور اگر کوئی اسے توڑنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں سوچ رہا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں، جبکہ وزیراعظم کا کام گلیوں میں گٹر کے ڈھکن لگانا نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ نے کراچی کے علاقے ملیر میں خالد بن ولید فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میئر کراچی کو 100 روز میں پل بنانے کا چیلنج دیا تھا اور اب انہیں عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اور چیلنج دے رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے وعدہ کیا کہ کراچی کو اس کا حقدار انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔















