تحریک انصاف نے عمران خان کے جیل معائنہ کو مسترد کر دیا

تحریک انصاف نے عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ فیملی اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر مسترد کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک انصاف نے عمران خان کے جیل معائنہ کو مسترد کر دیا

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں بانی عمران خان کا طبی معائنہ مسترد کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیملی اور ذاتی معالجین کے بغیر معائنہ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معائنے کے وقت جیل آنے کا کہنا بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ حساس طبی معاملات میں فیصلہ کرنے کا حق بانی کی فیملی کا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیملی اس وقت تک فیصلہ نہیں کر سکتی جب تک ذاتی معالجین موجود نہ ہوں۔ پارٹی قیادت کو مدعو کرنے کا کوئی جواز نہیں، ذاتی معالجین کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے اور بانی کی فیملی سے فوری ملاقات کرائی جائے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں تفصیلی چیک اپ کیا گیا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں طبی معائنہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں