سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ کا ہیلی کاپٹر دینے کا دعویٰ کیا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی شہری سوکیش چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 30 کروڑ روپے مالیت کا لگژری ہیلی کاپٹر تحفے میں دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوکیش اس وقت 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جیل میں قید ہیں، تاہم انہوں نے جیکولین کو محبت نامہ لکھ کر تحفے کا ذکر کیا۔
سوکیش نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جیکولین کے لئے ایئربس ایچ سیریز کا ہیلی کاپٹر خریدا ہے، جس میں اداکارہ کے نام کے ابتدائی حروف ‘JF’ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قیمتی تحفہ ان کی ذاتی کمائی سے خریدا گیا ہے تاکہ اداکارہ کو دور دراز مقامات پر آسانی سے پہنچنے میں سہولت ہو۔
خط میں سوکیش نے جیل کی سلاخوں سے دوری کے باعث جیکولین کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ تحفہ ان کی محبت کی علامت ہے۔ اداکارہ کی جانب سے اس خط یا تحفے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔












