راج پال یادو کی پرانی ویڈیو وائرل، تہار جیل میں موجودگی برقرار

راج پال یادو کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے سے ان کی جیل سے رہائی کی افواہیں پھیلیں، حالانکہ وہ اب بھی تہار جیل میں موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راج پال یادو کی پرانی ویڈیو وائرل، تہار جیل میں موجودگی برقرار

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار راج پال یادو کو سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا گیا، جس سے لوگوں نے ان کی جیل سے رہائی کا تاثر لیا۔

یہ ویڈیو دراصل 2018 کی ہے جب راج پال یادو فلمی پروجیکٹ کے قرض کی عدم ادائیگی پر جیل سے عارضی طور پر رہا ہوئے تھے۔ فی الحال وہ تہار جیل میں موجود ہیں، جہاں 5 فروری 2026 کو خود کو پیش کیا تھا۔

راج پال یادو پر 9 کروڑ روپے کے قرض کی ادائیگی کا کیس ہے، جس میں سلمان خان اور دیگر بالی ووڈ ستاروں نے ان کی حمایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں