عمران خان کی جیل میں صحت کی رپورٹ پنجاب وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی، جس میں بلڈ پریشر، شوگر لیول اور کولیسٹرول کی تفصیلات شامل ہیں۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔
رپورٹ میں عمران خان کے بلڈ پریشر، شوگر لیول اور کولیسٹرول سمیت آنکھوں کی صحت کے بارے میں مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ کنسلٹنسی رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو کب کس ڈاکٹر نے چیک کیا۔
روزانہ تین مرتبہ آن ڈیوٹی ڈاکٹرز عمران خان کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور اس کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب ہوتا ہے۔
ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کی مفصل رپورٹ طلب کی تھی۔ ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس گیٹ نمبر 5 سے جیل میں داخل ہوئی اور سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔















