پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں گروپ کی پہلی پوزیشن کے لیے کھیلیں گی۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ہمارا پورا فوکس میچ پر ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں دو دو میچز جیت چکی ہیں۔ آج کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔
کولمبو میں بارش کے امکانات کم ہونے لگے ہیں، جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی کم ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹیم کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ اس فارمیٹ میں کمزور رہا ہے، دونوں کے آٹھ مقابلوں میں سے سات بھارت نے جیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے، عثمان طارق کو آرام دینے کی تجویز زیر غور آئی۔ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ 11 کھلاڑیوں کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرے گی۔















