بولی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ایک پارٹی میں دوست کی بے عزتی پر ایک شخص کو تھپڑ مارا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بولی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ریئلٹی شو میں انکشاف کیا کہ ایک پروقار پارٹی میں انہوں نے اپنے دوست کی بے عزتی پر ایک شخص کو تھپڑ ماردیا تھا۔ اس واقعے نے اکشے کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا تھا کہ کہیں ان کا کیریئر متاثر نہ ہو جائے۔
اکشے نے بتایا کہ پارٹی میں ایک شخص ان کے دوست کو بار بار گالیاں دے رہا تھا، جس پر اکشے نے کئی مرتبہ اسے روکنے کی کوشش کی۔ جب وہ باز نہ آیا تو اکشے نے اسے تھپڑ ماردیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ اکشے نے اس لمحے کو اپنی زندگی کا سب سے شرمناک لمحہ قرار دیا اور اعتراف کیا کہ آج اگر ایسا ہوتا تو وہ خاموشی سے وہاں سے چلے جاتے۔
اکشے کمار نے یہ بھی بتایا کہ وہ جلد ہی ہدایتکار پریا درشن کی فلم ‘بھوت بنگلا’ میں نظر آئیں گے اور دیگر پروجیکٹس میں ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ اور ‘حیوان’ شامل ہیں۔ وہ اس وقت ریئلٹی شو ‘وہیل آف فارچن’ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔















