چین کی مداخلت سے یوکرین جنگ کا جلد اختتام ممکن، امریکی سفیر

امریکی سفیر برائے نیٹو میتھیو وٹیکر کا کہنا ہے کہ چین چاہے تو یوکرین جنگ ایک دن میں ختم ہو سکتی ہے، عالمی برادری کو چین سے بات کرنا ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کی مداخلت سے یوکرین جنگ کا جلد اختتام ممکن، امریکی سفیر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سفیر برائے نیٹو میتھیو وٹیکر نے کہا ہے کہ چین اگر چاہے تو یوکرین میں جاری جنگ کو ایک دن میں ختم کر سکتا ہے۔

میتھیو وٹیکر نے بتایا کہ چین کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ روسی صدر پیوٹن سے رابطہ کر کے جنگ رکوا دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین روسی تیل و گیس کی خریداری بند کر کے روس پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے چین کے ساتھ بات چیت کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں