مریم نواز نے آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلو کے کاشتکاروں کی مشکلات کے حل اور منافع میں اضافے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے آلو کی برآمدات بڑھانے کے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے برآمدات میں تیزی لانے کی درخواست کی۔
مریم نواز نے خط میں برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کرائے کی لاگت میں 25 فیصد رعایت کی اپیل کی۔ انہوں نے کاغذی کارروائی میں نرمی اور یورپی یونین، افریقہ اور امریکہ سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ اقدامات کسانوں کی مالی مشکلات کو کم کرنے، زرِمبادلہ میں اضافہ اور زرعی شعبے میں اعتماد کی بحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔














