اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں پولنگ جاری ہے، صدارت کے لیے واجد علی گیلانی اور اشرف گجر کے درمیان مقابلہ ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ نئی ہائیکورٹ بار کی عمارت میں پولنگ کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوا اور یہ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔
2633 ووٹر وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ صدارت کے لیے واجد علی گیلانی اور چودھری محمد اشرف گجر کے درمیان مقابلہ ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر پلوشہ ایاز خان اور فرزانہ فیصل خان مد مقابل ہیں، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لیے عثمان ناصر اور وجاہت غوری میدان میں ہیں۔
فنانس سیکرٹری کی نشست پر سید صلاح الدین شاہ اور سیدہ ردا بتول کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کی نشست پر بیرسٹر قاسم نواز عباسی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
نائب صدر کے لیے صابر احمد اور آڈیٹر کے لیے فاروق اقبال خان بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔















