حماس: غزہ امن فورس سرحد پر رہے، داخلی امور میں مداخلت نہ کرے

حماس نے غزہ امن فورس کے لیے شرائط واضح کرتے ہوئے کہا کہ فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حماس: غزہ امن فورس سرحد پر رہے، داخلی امور میں مداخلت نہ کرے

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن فورس بھیجنے والے ممالک کے لیے شرائط واضح کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ امن فورس سرحد پر رہے اور فلسطین کے سول، سیاسی اور سکیورٹی امور میں مداخلت نہ کرے۔

ترجمان حماس بسیم نعیم نے فلسطین کے داخلی امور میں مداخلت کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اہلکاروں نے مداخلت کی تو فلسطینی انہیں قابضین کا متبادل تصور کریں گے۔

یاد رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں فلسطین میں عبوری حکومت، حماس اور مستقل جنگ بندی پر بات ہوگی۔ اس اجلاس کے ایجنڈے میں عالمی امن فورس سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں