امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایران میں مظاہرین کی مدد کے لیے خفیہ طور پر اسٹارلنک ٹرمینلز اسمگل کیے تھے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اسٹارلنک کے ہزاروں ٹرمینلز ایران اسمگل کیے تھے تاکہ حکومت مخالف عناصر کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں بغاوت پر لوگوں کو اکسانے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، تاہم شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر حکومت مخالف عناصر کی مدد کی تھی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے 7 ہزار اسٹارلنک ٹرمینل خریدے اور ان کے لیے فنڈز وی پی این کے ذریعے منتقل کیے گئے تھے، جس پر محکمہ میں بحث ہوئی۔ بعض اہلکاروں کا خیال تھا کہ اسٹارلنک سے زیادہ بہتر وی پی این ہوں گے۔
ایران میں اسٹارلنک کا استعمال غیرقانونی ہے اور اس پر کئی سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزیر انصاف نے کہا کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران ملک میں مکمل خانہ جنگی کی سی صورتحال تھی۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و سکون قائم ہے اور صورتحال مکمل قابو میں ہے۔












