فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل یا ڈھیل کی تردید کردی

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی ہے، ان کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے نہ ہی بنی گالا منتقل کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل یا ڈھیل کی تردید کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی ہے۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے نہ ہی بنی گالا منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی منظم ہے اور مائنس ون فارمولے کی طرف بڑھا جا رہا ہے، یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے جس میں آج کا احتجاج بھی شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں