ایران نے چین سے جدید ریڈار ‘YLC-8B’ حاصل کر کے فضائی دفاع کو مضبوط کیا ہے، جو 500 کلومیٹر تک جنگی طیاروں کی شناخت کرسکتا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے چین سے جدید ریڈار نظام ‘YLC-8B’ حاصل کر کے اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنا لیا ہے۔ یہ ریڈار 500 کلومیٹر دوری پر جنگی طیاروں اور 700 کلومیٹر دوری پر میزائلوں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس ریڈار کی خاصیت یہ ہے کہ یہ اسٹیلتھ طیارے بھی شناخت کرسکتا ہے۔ یہ ریڈار چین کے نانجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس ٹیکنالوجی کی تخلیق ہے، جو جے ایف۔17 میں نصب ریڈار ‘KLJ-7’ کا بھی موجد ہے۔
پچھلے سال ایران کو اسرائیل اور امریکی طیاروں کی جانب سے فضائی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا، جن کا دفاعی ریڈار سسٹم کے فقدان کی وجہ سے مقابلہ مشکل تھا۔












