مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک: جے یو آئی ترجمان

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈے کو افسوسناک قرار دیا اور ہر پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کا عزم دہرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مولانا فضل الرحمان کے خلاف پروپیگنڈا افسوسناک: جے یو آئی ترجمان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کردار کشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جے یو آئی قیادت ہر پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہے اور دلیل کی بنیاد پر اختلاف کے جواب میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

اسلم غوری نے تاکید کی کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر پتھر نہ پھینکیں، یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں اور کردار کشی کرنے والوں کا ماضی تاریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے دائرے میں شائستہ انداز سے اختلاف کو برداشت نہ کرنا افسوسناک ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، سیاست میں مداخلت اور کردار کشی سے گریز کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں