ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 30 رنز سے ہرایا

پاکستان ویمنز اے ٹیم نے بینکاک میں نیپال کو 30 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں فاتحانہ آغاز کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 30 رنز سے ہرایا

بینکاک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ویمنز اے ٹیم نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں نیپال کو 30 رنز سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا۔ نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ کپتان حفصہ خالد نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔

نیپال کی ٹیم 107 رنز تک محدود رہی، بندو راول نے 39 اور کبیتا کنور نے ناٹ آؤٹ 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی انوشہ ناصر نے 3 اور مومنہ ریاست نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی فتح میں اہم کردار انوشہ ناصر اور مومنہ ریاست کی عمدہ بولنگ کا رہا، جس نے نیپال کی بیٹنگ کو محدود کردیا۔

دیگر متعلقہ خبریں