علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی۔ جج کی غیر موجودگی کے باعث آج کی کارروائی نہیں ہو سکی۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی ارجنٹ چھٹی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔
علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں اور عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ آج سماعت کے دوران آخری دو تفتیشی افسران پر جرح مکمل ہونی تھی۔














