پی ٹی آئی کی محمود اچکزئی کے فوجی بیان پر ناخوشی کا اظہار

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی کے فوجی بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، بیان کو پارٹی موقف نہ سمجھا جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی کی محمود اچکزئی کے فوجی بیان پر ناخوشی کا اظہار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کے فوج سے متعلق بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، اچکزئی کے بیان کے بعد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے فوج کے حوالے سے پارٹی موقف واضح کرنے کی کوشش کی، جس سے پارٹی میں بے چینی پیدا ہوئی۔

یہ واقعہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آیا جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے اچکزئی کے ایک سابقہ بیان کا حوالہ دیا، جس میں مبینہ طور پر فوج کو ”پنجاب کے چار اضلاع کی فوج” کہا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے اس بیان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی ادارے پر ایسے بیانات نہیں دیے جانے چاہئیں۔ جواب میں اچکزئی نے کہا کہ وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور بیان کی تردید نہیں کی۔

پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ اچکزئی کی تقریر کے بعد بیرسٹر گوہر نے اسپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، جبکہ فوج کے حوالے سے پارٹی کا مؤقف ہے کہ یہ ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں