حکومت نے بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں تبدیلی کی ہے۔ خصوصی علاج کا خرچ اب افسر کو پہلے خود ادا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے بیرون ملک تعینات افسران کے والدین کے علاج کے قواعد میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اب سرکاری خرچ پر والدین کو عمومی علاج کی سہولت بدستور حاصل رہے گی جبکہ ایک ہزار ڈالر سے زائد خصوصی علاج کا خرچ افسر خود ادا کرے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق خصوصی علاج اور سرجری جیسی صورتوں میں پہلے ادائیگی اور بعد میں ری ایمبرسمنٹ کی جائے گی۔ فی اسٹیشن والدین کے علاج پر حکومت کی حد 15 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ زائد خرچ متعلقہ افسر کو برداشت کرنا ہوگا۔ ہنگامی صورتحال کے علاوہ پیشگی اجازت کے بغیر رقم واپس نہیں ملے گی۔















