بھارت کا 40 ارب ڈالر دفاعی منصوبہ، 114 رافیل طیارے خریدنے کا منصوبہ

بھارت نے 40 ارب ڈالر کے دفاعی پیکج کے تحت 114 رافیل طیارے خریدنے کی منظوری دی، جن میں سے اکثر بھارت میں تیار ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کا 40 ارب ڈالر دفاعی منصوبہ، 114 رافیل طیارے خریدنے کا منصوبہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

بھارت نے اپنی مسلح افواج کی جدیدکاری کے لیے 40 ارب ڈالر کے دفاعی پیکج کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے میں بھارتی فضائیہ کے لیے 114 فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے اور بحریہ کے لیے بوئنگ پی 8 آئی نگرانی طیارے شامل ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت بیشتر رافیل طیارے بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم از کم 90 طیارے مقامی سطح پر تیار ہو سکتے ہیں۔

ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے فضائیہ کے لیے رافیل طیارے اور میزائل، بری فوج کے لیے اینٹی ٹینک میزائل اور بحریہ کے لیے پی 8 آئی طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے۔ ان تجاویز کی مجموعی مالیت 3.6 کھرب بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے لڑاکا اسکواڈرنز کی تعداد 29 رہ گئی ہے جبکہ مگ 21 طیارے ستمبر میں ریٹائر کیے گئے ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے باعث بھارت نے حالیہ برسوں میں امریکا، فرانس اور اسرائیل سے دفاعی درآمدات میں اضافہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں