پاکستان اور بھارت کا کولمبو میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے جس کے باعث شائقین دعاگو ہیں کہ یہ اہم مقابلہ بارش کی نظر نہ ہو۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں 15 فروری کو ہونے والا ٹی 20 ورلڈکپ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ کولمبو کے پریمی داسا اسٹیڈیم میں یہ اہم میچ بارش کی نظر ہو سکتا ہے۔
کولمبو کے غیر متوقع برساتی موسم کے باعث شائقین دعا کر رہے ہیں کہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا بارش سے محفوظ رہے۔ گوگل ویدر کی پیشگوئی کے مطابق جمعے سے بدھ تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور اتوار کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا وارم اپ میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا تھا اور مزید بارش پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے تک رسائی میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔















