امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، اور تعاون کی پالیسی اپنانے کا عزم کیا ہے۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش شفیق الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت انتخابات کے نتائج ہر صورت قبول کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار حاصل ہوا تو وہ تمام جماعتوں کے ساتھ تعاون کریں گے، اور حریف بھی ساتھی اور ہم سفر ہیں۔
شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ وہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کریں گے، بلکہ بنگلہ دیش کے عوام کے مفاد میں مثبت سیاست کریں گے۔
اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق بی این پی اتحاد 95 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکا ہے جبکہ جماعت اسلامی اتحاد نے 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔












