روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ روس بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اعلان کیا ہے کہ روس بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ روس آئندہ ہونے والے افتتاحی اجلاس میں اپنا وفد نہیں بھیجے گا جبکہ بورڈ آف پیس سے متعلق ماسکو کے مؤقف کی تشکیل پر کام جاری ہے۔
امریکا میں 19 فروری کو بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس منعقد ہونا ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان انتظامی معاہدے کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے، تاہم اس کا دائرہ کار دیگر خطوں میں تنازعات کی روک تھام اور حل تک بھی وسیع کیا گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو ایک ارب ڈالر بورڈ آف پیس کے لیے مختص کرنے کو تیار ہے، حتیٰ کہ اس سے پہلے کہ ماسکو اس میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کرے۔












