لیاقت آباد، کراچی میں آوارہ کتوں کے حملے سے 10 سالہ طالبہ زخمی ہو گئی۔ مکینوں نے میئر کراچی سے آوارہ کتوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیاقت آباد میں آوارہ کتوں نے اسکول جانے والی 10 سالہ طالبہ پر حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔
اسکول کے اساتذہ نے فوری طور پر طالبہ کی مدد کی اور آوارہ کتوں کو بھگایا۔ طالبہ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے گھر روانہ کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے اور اسکول جانے والے بچے غیر محفوظ ہیں۔
علاقہ مکینوں نے میئر کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔















