روس میں واٹس ایپ بلاک، صارفین کو مقامی ایپ پر منتقل کرنے کا منصوبہ

روس نے واٹس ایپ کو بلاک کر دیا ہے، صارفین کو مقامی ایپ میکس پر منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس میں واٹس ایپ بلاک، صارفین کو مقامی ایپ پر منتقل کرنے کا منصوبہ

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بلاک کر دیا ہے، جس کا مقصد مقامی میسجنگ ایپ میکس کی طرف صارفین کو منتقل کرنا ہے۔ روس میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے۔

روسی حکومت نے واٹس ایپ کو آن لائن ڈائریکٹری سے نکال کر انٹرنیٹ سے خارج کر دیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صارفین مقامی میسجنگ ایپ پر منتقل ہوں، جس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن نہیں ہے۔

میٹا نے کہا ہے کہ روسی حکومت چاہتے ہیں کہ صارفین ان کی نگران ایپ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے روسی عوام کی محفوظ کمیونیکیشن متاثر ہوگی۔

روسی حکومت نے 11 فروری کو ٹیلیگرام کو بھی آن لائن ڈائریکٹری سے ڈیلیٹ کر دیا تھا اور میٹا کی دیگر ایپس تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں