ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ عمان کی ٹیم 226 رنز کے تعاقب میں 120 رنزبناسکی۔
عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے جو اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت ہوئی جو اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔
کپتان داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی جو سری لنکا کی طرف سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔
عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔















