راجپال یادو کو قانونی مشکلات کا سامنا، بولی ووڈ ستارے مدد کو آگے آئے۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بولی ووڈ اداکار راجپال یادو ان دنوں قانونی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں ان کی مزید مہلت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یادو نے دہلی کی تہاڑ جیل میں سرنڈر کر دیا ہے، اور انہیں 9 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنی ہے۔
ان کے جیل جانے کے بعد فلم انڈسٹری کے کئی ستارے جیسے سلمان خان، اجے دیوگن، اور سونو سود ان کی مدد کے لیے سامنے آئے ہیں۔ یادو کی اہلیہ رادھا یادو نے کہا کہ انڈسٹری نے بھرپور تعاون کیا ہے اور ہم سب کے شکر گزار ہیں۔ سونو سود نے راجپال کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ معاملہ 2010 کے ایک قرض سے جڑا ہے جب راجپال یادو نے فلم ‘اتا پتا لاپتا’ کے لیے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا، جو باکس آفس پر ناکام رہی۔ عدالت نے انہیں سات کیسز میں فی کس 1.35 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔












