خیبر پختونخواجامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے ملاقات پر پابندی

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ طالبات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبر پختونخوا: جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے ملاقات پر پابندی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ پر طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس پابندی کے تحت اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے تمام سرکاری جامعات کو ہدایت دیتے ہوئے خط ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈپارٹمنٹ میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر کو نامزد کیا جائے گی جو طالبات کے مسائل اور شکایات سن کر ان کا ازالہ کرے گی۔

یہ فیصلہ طالبات کے تحفظ اور شکایات کے بہتر ازالے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کو زیادہ اعتماد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں