بنگلادیش میں عام انتخابات، بی این پی اور جماعت اسلامی میں مقابلہ

بنگلادیش میں عام انتخابات کی ووٹنگ، بی این پی اور جماعت اسلامی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش میں عام انتخابات، بی این پی اور جماعت اسلامی میں مقابلہ

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش میں عام انتخابات کی ووٹنگ جاری ہے، جہاں 50 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں اور 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

ملک بھر کے 299 حلقوں میں پولنگ صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی۔ 300 پارلیمانی نشستوں کے لیے بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیوں میں مقابلہ ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 151 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے شفیق الرحمان وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ عوامی لیگ کے امیدوار اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔

ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور فوج تعینات ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بنانے کے لیے مکمل اقدامات کیے گئے ہیں۔

حالیہ عوامی سروے کے مطابق بی این پی اور جماعت اسلامی کے اتحاد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، جہاں بی این پی کو 44.1 فیصد اور جماعت اسلامی کے اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں